این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عدالت طلب

این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عدالت ...
این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عدالت طلب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 131 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو طلب کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل” ہم نیوز“ کے مطابق سعد رفیق کے درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کن حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی گئی اور کہاں درخواستیں مسترد ہوئیں اور کیس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن خود پیش ہوں یا کسی ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت بھیج دیں۔

عمران خان نے وکیل بابر اعوان کے پیش نہ ہونے پر ان کے جونئیر وکیل نے وقت مانگا جس پر جسٹس مامون الرشید نے کہا کہ ٹھیک ہے وقت لے لیں میں حکم امتناعی جاری کر دیتا ہوں، جس پر جونئیر وکیل نے کہا کہ عمران خان کے وکیل بابرعوان سے رابطہ کرکے آپ کو بتاتا ہوں،اس پر سعد رفیق کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے خود کہا ہے کہ وہ حلقے کھولنے کو تیار ہیں پھر وقت کیوں مانگا جا رہا ہے۔

واضح رہے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست خواجہ سعد رفیق کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ این اے 131 میں دوبارہ گنتی کے لیے ریٹرننگ فسر کو درخواست دی تھی لیکن ریٹرنگ افسر نے حقائق کے برعکس درخواست مسترد کر دی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت این اے 131 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...