یمن: حدیدہ میں سعودی اتحاد کی فضائی بمباری، 20 افراد ہلاک

یمن: حدیدہ میں سعودی اتحاد کی فضائی بمباری، 20 افراد ہلاک
یمن: حدیدہ میں سعودی اتحاد کی فضائی بمباری، 20 افراد ہلاک

  



صنعا (ڈیلی پاکستان آن لائن)یمن میں ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کے علاقے حدیدہ میں سعودی اتحاد کی بمباری سے 20 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سعودی اتحاد کی بمباری شہر کے بڑے ہسپتال الثورا کے قریب کی گئی تھی۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جانب یمن حکومت کی باغیوں کے قابض علاقوں کو واپس حاصل کرنے میں مدد جاری ہے۔سعودی اتحاد مارچ 2015 سے ایران کی حمایت یافتہ باغی، حوثیوں سے حالت جنگ میں ہے۔دوسری جانب اے پی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً 3 ہزار یمنی بچے حدیدہ سے ہجرت کر رہے ہیں۔یمن میں کام کرنے والی فلاحی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کا کہنا تھا کہ تقریباً حدیدہ سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 6 ہزار 238 افراد محفوط مقامات کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔ان کے مطابق ہجرت کرنے والے ان افراد میں سے آدھے سے زائد بچوں کی تعداد شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ مقامات کی تلاش میں ہجرت کرنے والے افراد کے خاندان کو راستوں میں انتہائی کٹھن مراحلوں سے گرزنا پڑتا ہے جن میں، بارودی سرنگیں، فضائی حملے اور زمینی جنگ کے مقامات بھی شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...