مک مکا کا الزام لگانے والوں نے چک چکا کی سیاست شروع کر دی ،نااہل ترین سیاستدان نے پورے ملک کو چھانگا مانگا بنا دیا :چودھری منظور احمد

مک مکا کا الزام لگانے والوں نے چک چکا کی سیاست شروع کر دی ،نااہل ترین ...
مک مکا کا الزام لگانے والوں نے چک چکا کی سیاست شروع کر دی ،نااہل ترین سیاستدان نے پورے ملک کو چھانگا مانگا بنا دیا :چودھری منظور احمد

  



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما  چودھری منظور احمد نے کہاکہ مک مکا کا الزام لگانے والوں نے چک چکا کی سیاست شروع کر دی ہے، ایک ’’نااہل ترین‘‘  جہاز لے کر نو منتخب ارکان اسمبلی کے چک چکا میں لگا ہے ،نااہل سیاستدان اور اس کے سربراہ نے پورے ملک کو چھانگا مانگا بنا دیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور احمد نے کہاکہ عمران خان نے ضمیر فروشی کی منڈی لگائی ہوئی ہے، عمران خان کو اقتدار ملا نہیں پہلے سے ہی وعدہ خلافیاں کر رہا ہے، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کراچی میں پی ٹی آئی پر دھاندلی کا الزام بھی لگا رہی ہے اور ووٹ بھی دے رہی ہے،ایم کیو ایم پر ایک حملہ بانی نے کیا دوسرا دوسرا خود کش حملہ موجودہ قیادت کرنے جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...