امریکی ایئر بیس میں مسلح شخص کی موجودگی پر سکیورٹی ہائی الرٹ ، ایئر بیس بند کردیا گیا
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کی ریاست اوہائیو کے ائر بیس میں ہسپتال کے اندر مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی ہائی الرٹ ، ایئر بیس کو بند کردیا گیا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو کے ائر بیس کے ہسپتال میں مسلح شخص کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی ہے ۔ اطلاع کے بعد ایئر بیس کوفوری طور پر بند کردیا گیاہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے ہسپتال کو گھیرے میں لے لیاہے ۔ ملازمین کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔میڈیا کے مطابق ہسپتال کی ساتویں منزل میں ممکنہ طور پر مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔