ذی الحج کا چاند نظر آگیا، یکم ذی الحج ہفتہ کو ، عیدالاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی

ذی الحج کا چاند نظر آگیا، یکم ذی الحج ہفتہ کو ، عیدالاضحیٰ 12 اگست کو منائی ...
ذی الحج کا چاند نظر آگیا، یکم ذی الحج ہفتہ کو ، عیدالاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کردیا گیا۔ مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو نواب شاہ، لاہور، سیالکوٹ، جھنگ ، نارووال، لودھراں، قلات، سوات ، کوئٹہ ، ژوب ، تاندلیانوالہ ، فیصل آباد  سمیت دیگر شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتنی زیادہ تعداد میں شہادتیں موصول ہونے کے بعد  رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں یکم ذی الحجہ 1440 ہجری بروز ہفتہ 3 اگست کو اور عید الاضحیٰ 12 اگست 2019 بروز پیر منائی جائے گی۔