نوجوان لڑکیوں کے سامنے موٹرسائیکل پر بیٹھ کر خود لذتی کرنے والا سکوٹر سمیت پکڑا گیا

نوجوان لڑکیوں کے سامنے موٹرسائیکل پر بیٹھ کر خود لذتی کرنے والا سکوٹر سمیت ...
نوجوان لڑکیوں کے سامنے موٹرسائیکل پر بیٹھ کر خود لذتی کرنے والا سکوٹر سمیت پکڑا گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں نوجوان لڑکیوں کے سامنے موٹرسائیکل پر بیٹھ کر سر عام خود لذتی کرنے والے کو پولیس نے سکوٹر سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع جوڈیشل کالونی کی وہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو ایک خاتون نے شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک آدمی لڑکی کو دیکھ کر موٹرسائیکل پر بیٹھا ہی خود لذتی شروع کردیتا ہے۔ ویڈیو شیئر کرنے والی خاتون کے مطابق یہ ایک عادی مجرم تھا جو خواتین کو دیکھ کر اکثر ہی ایسا رویہ اپنایا کرتا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ یہ آدمی ہر روز جوڈیشل کالونی کے پانچ نمبر گیٹ کے پاس کھڑا ہوتا ہے اور آنے جانے والی خواتین کو اسی طرح ہراساں کرتا ہے۔ ’ ایک بار تو اس آدمی نے میری سہیلی کو دوپہر 12 بجے اس وقت پکڑ لیا جب وہ یونیورسٹی سے واپس آرہی تھی، میری سہیلی اتنی خوفزہ ہوئی کہ وہ کسی کو اس بارے میں بتا بھی نہیں سکی لیکن میں نے اس کی ویڈیو بنائی ہے تاکہ ثبوت دکھایا جاسکے کہ اس طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں اور انہیں سزا دی جانی چاہیے ۔‘

خاتون کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس کی گرفتاری کا مطالبہ شروع کردیا۔پنجاب پولیس نے ویڈیو کے ذریعے شناخت کے بعد اس شخص کو اسی موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا جس پر بیٹھ کر وہ سر عام خود لذتی کیا کرتا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور