کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ یہ کون سی "مشہور" شخصیت ہے؟
لاہور (ڈٰیلی پاکستان آن لائن) عمر اور وقت کے ساتھ انسان کی پسند میں بھی تبدیلی آتی رہتی ہے اور وہ نت نئے انداز اپناتا ہے۔ ایسا ہی کچھ سوشل میڈیا سلیبریٹی طاہر شاہ نے بھی کیا ہے۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر "گلوکار" طاہر شاہ نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔ اس تصویر کو دیکھ کر بالکل بھی نہیں لگتا کہ یہ وہی طاہر شاہ ہیں جو کبھی اینجل بنے تھے۔
طاہر شاہ نے بڑی عید کے موقع پر منفرد انداز اپنا کر مداحوں کو حیران کردیا ہے، انہوں نے ہلکی مونچھیں اور داڑھی رکھی ہوئی ہے اور بالکل بھی پہچانے نہیں جارہے۔
خیال رہے کہ طاہر شاہ اس وقت سوشل میڈیا پر چھا گئے تھے جب انہوں نے " آئی ٹو آئی" گانا گایا تھا۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ان کے منفرد ہیئر سٹائل اور انتہائی منفرد انداز میں گانے کے باعث انہیں خوب تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ بعد ازانہوں نے " اینجل" کے نام سے گانا ریلیز کیا جس میں وہ فرشتے کے روپ میں ظاہر ہوئے، اس بار بھی طاہر شاہ کی سوشل میڈیا صارفین نے خوب درگت بنائی۔ گزشتہ دنوں طاہر شاہ نے اپنا ایک اور گانا بھی ریلیز کیا ہے لیکن اس بار وہ لوگوں کی تنقید یا تائید حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے، بہت سے لوگوں کو تو یہ بھی نہیں پتا کہ ان کے تیسرے گانے کا نام کیا ہے، کیا آپ کو طاہر شاہ کے نئے گانے کا پتا ہے؟ ہمیں کمنٹ میں ضرور آگاہ کریں۔
EID AL ADHA MUBARAK#EidMubarak #EidAlAdha pic.twitter.com/YHfygeX8Ow
— TAHER SHAH (@TaherShahh) August 1, 2020