بڑی عید کا بڑا تحفہ، روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

بڑی عید کا بڑا تحفہ، روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
بڑی عید کا بڑا تحفہ، روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بڑی عید پر نان بائیوں نے بڑا "تحفہ" دے دیا، روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق راولپنڈی میں روٹی کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد روٹی کی قیمت 8 روپے سے بڑھ کر 10 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب خمیری روٹی کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 12 روپے کردی گئی ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ آٹے کی مہنگائی کے باعث کیا گیا ہے۔