بھارت نے نالہ ڈیک میں پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں کیا حالات ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

بھارت نے نالہ ڈیک میں پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں کیا حالات ہیں؟ تفصیلات ...
بھارت نے نالہ ڈیک میں پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں کیا حالات ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد آبی جارحیت پر اتر آیا۔نالہ ڈیک میں ہزاروں کیوسک  پانی چھوڑ دیا جس سے وہاں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نالہ ڈیک میں 16ہزار کیوسک پانی کا ریلا چھوڑا گیاہے۔ لنگرہ کے مقام پر  نالہ ڈیک پاکستان میں داخل ہوتا ہے جس میں  پچیس ہزار کیوسک گنجائش ہے۔ تاہم بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد نالہ ڈیک کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

بھارت کی جانب سے ایسے وقت میں پانی چھوڑا گیا ہے جب پاکستان کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارشیں ہورہی ہیں۔

خیال رہے بھارت کے کئی علاقے اس وقت مون سون بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا شکار ہیں۔ ہزاروں لوگ اس بار بھی مون سون کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -