شاہد خان آفریدی نے کریز پر اپنے فیورٹ پارٹنر کا نام بتا دیا

شاہد خان آفریدی نے کریز پر اپنے فیورٹ پارٹنر کا نام بتا دیا
شاہد خان آفریدی نے کریز پر اپنے فیورٹ پارٹنر کا نام بتا دیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کریز پر سعید انور کو اپنا فیورٹ پارٹنر قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے مداحوں کے متعدد سوالوں کے جواب دیئے۔ شاہد آفریدی سے ان کے چاہنے والوں نے ماضی کی اور موجودہ کرکٹ سے متعلق سوالات پوچھے۔ایک صارف نے استفسار کیا کہ " کریز پر بیٹنگ کرتے وقت آپ کا فیورٹ پارٹنر کون ہے ؟"

اس کے جواب میں شاہد خان آفرید ی نے بتایا کہ " سعید انور "۔

فاسٹ بالر جنید خان سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ جنید خان کو مزید مواقع ملنےچاہئیں۔ 

جارحانہ بیٹنگ کرنے والے کھلاڑیوں سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا کے میکسویل اور ایرن فنچ ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ایک مزید سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ موجودہ دور میں ان کے پسندیدہ آل راؤنڈر انگلینڈ کے کھلاڑی بین اسٹوکس ہیں جبکہ آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز دنیا کے بہترین بالر ہیں۔

مزید :

کھیل -