"دستر خوان کے بیچ میں کبھی نہ بیٹھو کیونکہ ۔ ۔ ۔ " بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی زائرہ وسیم کا مشورہ لیکن وجہ ایسی کہ ہنسی روکنا مشکل

"دستر خوان کے بیچ میں کبھی نہ بیٹھو کیونکہ ۔ ۔ ۔ " بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار ...

  

سری نگر(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی زائرہ وسیم نے مشورہ دیا ہے کہ دستر خوان کے بیچ کبھی نہ بیٹھیں اور مزاحیہ انداز میں  وجہ بھی بتادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زائرہ نے یہ پیغام عیدالاضحیٰ کے موقع پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔بڑی عید پر گھر گھر سے مختلف پکوانوں کی خوشبوئیں آرہی ہوتی ہیں ایسے میں زائرہ نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ دسترخوان پر کبھی بھی درمیان میں نہ بیٹھیں۔انہوں نے لکھا کہ دسترخوان کے بیچ میں بیٹھنے والوں کے ساتھ یہی چلتا رہنا ہے کہ یہ پاس کرنا وہ پاس کرنا، یہ چیز پکڑانا وہ چیز پکڑانا۔

دلچسپ انداز میں ان کا یہ پیغام سوشل میڈیا صارفین کو بھی پسند آیا اور لوگوں نے بھی اپنی آراء پیش کیں۔

ان کے پیغام پر نجیب فاروق نے بھی ہاں میں ہاں ملائی اور ہنستے ہوئے لکھا کہ " کڑوا سچ "

واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے گزشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ زائرہ وسیم نے 2015 میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

مزید :

تفریح -