پاکستان میں کورونا سےاموات میں نمایاں کمی لیکن بھارت کی کیا صورتحال ہے؟

پاکستان میں کورونا سےاموات میں نمایاں کمی لیکن بھارت کی کیا صورتحال ہے؟
پاکستان میں کورونا سےاموات میں نمایاں کمی لیکن بھارت کی کیا صورتحال ہے؟

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات ایک ہندسے میں آگئیں۔  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  14ہزار  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 553کا نتیجہ مثبت رہا۔اس دوران  6اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں ایک ہی دن میں مزید 54ہزار7سو سے زائد کیسز سامنے آگئے اور اب تک مجموعی طور پر 38ہزار کے قریب ہلاک ہوچکے ہیں۔

جیو نیوزنے این سی او سی کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز 1403ٹیسٹ کیے گئے اس دوران مزید 553افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ این سی او سی کے مطابق 24گھنٹو٘ں میں 6مریض جاں بحق ہوئے۔

ملک میں اب تک  مجموعی طور پر 20لاکھ 10ہزار170 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، اس دوران دولاکھ 79ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ان  میں سے 2لاکھ 48ہزار 577صحتیاب  ہوکر گھروں کو چلے گئے جب کہ 5,976افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 25146 رہ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 6افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے تین کا تعلق  سندھ، دو کا پنجاب اور ایک خیبر پختونخوا سے تھا۔

اب تک سندھ میں مجموعی طور پر 2223، پنجاب میں 2124، کے پی کے میں 1200اسلام آباد میں 165، گلگت بلتستان میں 54اور آزاد کشمیر میں بھی 54 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں اب کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔

دوسری جانب عرب نیوز کے مطابق اقوام عالم میں کورونا وائرس کا پھیلاو تاحال جاری ہے۔

بھارت میں مزید 55ہزار کے قریب جب کہ جاپان میں 1500 کیسز سامنے آگئے جب کہ فلوریڈا میں آنے والے طوفان نے کورونا سے بچاو کی کوششوں کو متاثر کیا ہے۔ جب کہ ویتنا م میں پہلی بار کوئی شخص جاں بحق ہوا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق عرب نیوز میں 54ہزار 735کیسز سامنے جس کے بعد وہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد دس لاکھ 75ہزار ہو گئی ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور معاشی مرکز ممبئی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ بھارت بھر میں اکتیس اگست تک سینما، تفریحی مقامات اور دیگر عوامی جگہیں بند رہیں گی۔

بھارت میں کورونا کی وجہ سے اب تک 37ہزار364افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب  امریکہ، برازیل، روس، چین، جاپان سمیت دنیا کے مختلف ممالک مٰیں کورونا کی لہر ایک بار پھر سراٹھارہی ہے جہاں گزشتہ دنوں کی نسبت سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -