ایران سے غیر قانونی طور پر لایا گیا ایک لاکھ ٹن تیل پکڑا گیا لیکن دراصل اس جہاز کو پاکستان لانے کیلئے کیا طریقہ اپنایا گیا؟

ایران سے غیر قانونی طور پر لایا گیا ایک لاکھ ٹن تیل پکڑا گیا لیکن دراصل اس ...
ایران سے غیر قانونی طور پر لایا گیا ایک لاکھ ٹن تیل پکڑا گیا لیکن دراصل اس جہاز کو پاکستان لانے کیلئے کیا طریقہ اپنایا گیا؟

  

کراچی (آن لائن) حساس اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایران سے غیر قانونی طور پر لایا گیا ایک لاکھ ٹن تیل پکڑ لیا نجی آئل کمپنی کا جہاز ایران سے اسمگل تیل لے کر کراچی پہنچا تھا

روزنامہ پاکستان کے مطابق کسٹم حکام اور حساس اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایران سے غیر قانونی طور پر لایا گیا ایک لاکھ ٹن کا تیل پکڑ لیا ہے نجی آئل کمپنی کا جہاز ایران سے اسمگل تیل لے کر کراچی پہنچا تھا ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز نجی آئل کمپنی کے ایس پی ایم پر لگا تھا خفیہ اطلاعات ملنے پر اداروں نے کارروائی کی اسمگل تیل لانے والا جہاز کسٹمز حکام کے قبضے میں ہے واضح رہے کہ ایران سے آئل کی تجارت پر پابندی ہے۔

دستیاویزات میں ردوبدل کر کے بحری جہاز کو پاکستان لایا گیا۔بتایا گیا ہے کہ نجی آئل کمپنی کے ساتھ وزارت پٹرولیم کا اعلیٰ عہدیدار ملوث ہے۔حساس ادارے نجی آئل کمپنی کے دفتر پر بھی متعدد چھاپے مار چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -