عید کیلئے جوتا لینے گئے نوجوان کی جلی ہوئی لاش برآمد، مگر کہاں سے ملی ؟
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ کے علاقہ المبانوالی سے نوجوان کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔17 سالہ فیضان کوگولیاں مارنے کے بعد آگ لگائی گئی، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل،فرانزک کیلئے نمونے بھجوا دئیے گئے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ فیضان دو روز قبل دوستوں کے ساتھ جوتالینے گیا، واپس نہیں پہنچا۔ تلاش کرنے پرآج کھیتوں سے لاش ملی ہے۔