مسلم لیگ ن کے ایم این اے افتخار الحسن شاہ انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کے ایم این اے افتخار الحسن شاہ انتقال کرگئے
مسلم لیگ ن کے ایم این اے افتخار الحسن شاہ انتقال کرگئے

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ این اے 75 میں ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی افتحار الحسن ظاہرے شاہ انتقال کر گے، وہ ایک ماہ سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے بزرگ سیاستدان افتخار الحسن ظاہرے شاہ نے زندگی کی 78 بہاریں دیکھنے کے بعد آج خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے این اے 75 میں ممبر نیشنل اسمبلی منتحب ہوئے تھے۔

وہ تین بار ممبر پنجاب اسمبلی اور تین بار ممبر نیشنل اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ظاہرے شاہ گذشتہ ایک ماہ سے لاہور کے ڈاکٹر ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پر انکا بائی پاس آپریشن ہوا تو ساتھ ہی فالج کا اٹیک ہو گیا۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق ظاہرے شاہ کی تدفین مغرب کے بعد سیالکوٹ کے گاوں آلو مہار شریف میں کی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پارٹی رہنما افتخار الحسن شاہ کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افتخار الحسن شاہ پارٹی کا قیمتی سرمایہ باکمال اور انتہائی بااخلاق شخص تھے ،افتخارالحسن شاہ کی جمہوری، عوامی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -