کورونا کی وجہ سے 11 جولائی کو ہسپتال داخل کرائے گئے امیتابھ بچن کی حالت اب کیسی ہے؟ نانا وٹی ہسپتال سے خبرآگئی

کورونا کی وجہ سے 11 جولائی کو ہسپتال داخل کرائے گئے امیتابھ بچن کی حالت اب ...
کورونا کی وجہ سے 11 جولائی کو ہسپتال داخل کرائے گئے امیتابھ بچن کی حالت اب کیسی ہے؟ نانا وٹی ہسپتال سے خبرآگئی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی وجہ سے 11 جولائی کو ہسپتال داخل ہونیوالے بالی ووڈ کے بگ بی امیابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ نیگٹو آگیا ہے جس کے بعد انہیں نانا وٹی ہسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا گیا۔

امیتابھ بچن کی صحت سے متعلق تازہ اطلاع ان کے صاحبزادے اور بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے  سوشل میڈیا پر دی۔ ٹوئٹر پر ابھیشک بچن نے لکھا کہ " شکر ہے ، میرے والد کا آخری کورونا ٹیسٹ نیگٹو آگیا ہے اور ہسپتال سے ڈسچارج کردیئے گئے ، اب وہ گھر پر ہی آرام کریں گے ، ان کے لیے دعائیں کرنیوالے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنیوالے تمام افراد کا شکریہ"۔

مزید :

تفریح -