سشانت سنگھ راجپوت کا لیپ ٹاپ اداکارہ کی سابق محبوبہ ریا چکرورتی لے کر غائب، اس میں کیا کچھ ہے؟ نیا تنازعہ

سشانت سنگھ راجپوت کا لیپ ٹاپ اداکارہ کی سابق محبوبہ ریا چکرورتی لے کر غائب، ...
سشانت سنگھ راجپوت کا لیپ ٹاپ اداکارہ کی سابق محبوبہ ریا چکرورتی لے کر غائب، اس میں کیا کچھ ہے؟ نیا تنازعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق اداکارسشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں ممبئی گئی پٹنہ پولیس کو اہم شواہد ملے ہیں اور  پولیس کے مطابق ریا چکرورتی سشانت سنگھ راجپوت کا لیپ ٹاپ ، ایک موبائل اور ہارڈ ڈسک اپنے ساتھ لے کر چلی گئی ہیں ، جس میں سشانت سنگھ سے وابستہ کئی اہم راز ہونے کی امید ہے تاہم ریا چکرورتی بھی اپنے گھر پر موجود نہیں۔

نیوز 18 کے مطابق  پولیس حکام کا خیال ہے  کہ سشانت کے لیپ ٹاپ میں ریا چکرورتی کے خلاف کئی اہم ثبوت موجود ہوسکتے ہیں، پولیس کی چار رکنی ٹیم کی پہلی ترجیح اب موبائل ، لیپ ٹپ اور ہارڈ ڈسک حاصل کرنا ہوگئی ہے ۔  پٹنہ پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق سب سے بڑی وجہ ممبئی پولیس سے پوری طرح سے تعاون نہ مل پانا ہے، پٹنہ پولیس کی ٹیم نے اب تک شیف اشوک ، مہیش بھٹ اور سشانت سنگھ کی بہن نیتو سنگھ کے علاوہ سشانت کے نوکر دپیش مرنڈا اور گارڈ سے پوچھ گچھ کی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دپیش سے پوچھ گچھ میں پٹنہ پولیس کو کئی اہم معلومات ملی ہیں،  اور پتہ چلا ہے کہ  سشانت ریا چکرورتی سے کافی ڈرتے تھے ، ریا چکرورتی سشانت سنگھ راجپوت کو مسلسل بلیک میل کررہی تھیں اور سشانت سے ریا سے کافی ڈرتے تھے ۔

رپورٹ کے مطابق  سشانت خودکشی معاملہ میں بالی ووڈ اداکار کے اہل خانہ نے جب سے خاموشی توڑی ہے ، اس وقت سے ہی معاملہ میں اب ہر روز نئے نئے موڑ آرہے ہیں ۔ پٹنہ میں سشانت کے والد کےذریعہ درج کرائی گئی ایف آئی آر کے بعد بہار پولیس کی چار رکنی ٹیم معاملہ کی جانچ کیلئے ممبئی پہنچی ہے۔سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد اداکار کے والد نے ریا چکرورتی کے خلاف کیس درج کرایا ہے ۔

ٹائمز نائو کے حوالے سے بتایا گیا کہ  سشانت کی ایکس گرل فرینڈ ریا چکرورتی اپنے گھر سے غائب ہیں اور  اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب بہار پولیس کی ٹیم اداکارہ سے ملنے کیلئے اس کے گھر پہنچی ، لیکن پولیس کے ہاتھ مایوسی لگی ۔ ریا کے گھر پہنچنے کے بعد انہیں جانکاری ملی کہ اداکارہ گھر پر نہیں ہیں ۔بہار پولیس ریا چکرورتی کی اب ممبئی میں ہی دوسرے ٹھکانوں پر تلاش کررہی ہے ، تاکہ اس معاملہ میں ریا کا بیان لیا جاسکے ۔

مزید :

تفریح -