مائیکرو سافٹ نے ٹک ٹاک کی خریداری موخر کردی مگر کیوں؟ بڑی خبر آگئی

مائیکرو سافٹ نے ٹک ٹاک کی خریداری موخر کردی مگر کیوں؟ بڑی خبر آگئی
مائیکرو سافٹ نے ٹک ٹاک کی خریداری موخر کردی مگر کیوں؟ بڑی خبر آگئی

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے دیے جانے والے بیان کے بعد مائیکرو سافٹ نے اس کی خریداری موخر کردی ہے۔

جمعہ کے روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں اور اس کے متبادل دیکھ رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ٹک ٹاک نے کہا تھا کہ وہ آئندہ 3 سال کے دوران امریکہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کریں گے۔

امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس اور مائیکرو سافٹ میں ٹک ٹاک کی فروخت کے حوالے سے معاہدہ آخری مراحل میں تھا اور پیر کے روز تک تمام معاملات طے پاجانے تھے لیکن صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد یہ سودا کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ بائٹ ڈانس اور مائیکرو سافٹ نے فی الحال ٹک ٹاک کی فروخت کے معاملے کو موخر کردیا ہے۔ دونوں کمپنیاں اب صورتحال بہتر ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -