اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے، وجہ ایسی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے، وجہ ایسی کہ آپ بھی ...
اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے، وجہ ایسی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

  

یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے شہری سڑکوں پر نکل آئے، بڑے احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین نے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر 10 ہزار سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے کاروباری بحران اور مبینہ بدعنوانی کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے وزیر اعظم نیتن یاہو سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔

نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے جہاں بعض جگہوں پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے 20 سے زائد لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -