کرایہ مانگنے پر آدمی نے تاریخی سمورائی تلوار سے مالک مکان کا سر قلم کردیا

کرایہ مانگنے پر آدمی نے تاریخی سمورائی تلوار سے مالک مکان کا سر قلم کردیا
کرایہ مانگنے پر آدمی نے تاریخی سمورائی تلوار سے مالک مکان کا سر قلم کردیا

  

ہارٹ فورڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں ایک شخص نے کرایہ مانگنے والے مالک مکان کا سر تاریخی سمورائی تلوار سے قلم کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ جیری ڈیوڈ 64 سالہ مالک مکان وکٹر کے قتل کے الزام میں گرفتار ہوا ہے۔ جیری ووڈ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے مالک مکان کو جنگجو قبیلے کی سمورائی تلوار کے ساتھ سر قلم کرکے قتل کیا ہے۔

64 سالہ مقتول مالک مکان اپنے دوست کے ہمراہ پولیس میں رپورٹ بھی درج کراچکا تھا کہ اسے اپنے کرایہ دار سے خطرہ ہے۔ مقتول وکٹر نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کا کرایہ دار کئی ماہ سے کرایہ ادا نہیں کر رہا اور جب بھی اس سے کرایہ مانگا جاتا ہے تو وہ سمورائی تلوار سے دھمکاتا ہے۔

وقوعہ کے روز 64 سالہ وکٹر کے دوست نے پولیس سٹیشن فون کرکے کہا کہ وہ فون نہیں اٹھارہا، پولیس جب دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو کچن میں وکٹر کا سر دھڑ سے الگ تھا۔ پولیس نے سابقہ شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ہی ملزم کو قریبی پارک سے گرفتار کرلیا جبکہ سمورائی تلوار بھی درختوں سے ڈھونڈ نکالی۔ پولیس نے ملزم کی گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے ایک دستاویز برآمد ہوئی جس کے مطابق 42 سالہ جیری ڈیوڈ خود کو آزاد اور خود مختار شہری قرار دیتا تھا اور کسی بھی ملک کے قانون کو نہیں مانتا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -