شہر قائد میں روزانہ کتنے ہزار ٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہورہا ہے؟چیئرمین این ڈی ایم اے نے  بڑا انکشاف کرتے ہوئے کراچی کے مسائل حل کرنے کا "گر" بتا دیا

شہر قائد میں روزانہ کتنے ہزار ٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہورہا ہے؟چیئرمین این ڈی ایم ...
شہر قائد میں روزانہ کتنے ہزار ٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہورہا ہے؟چیئرمین این ڈی ایم اے نے  بڑا انکشاف کرتے ہوئے کراچی کے مسائل حل کرنے کا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے، موجودہ سیزن میں مسائل کے فوری حل کےاقدامات کر رہے ہیں،کراچی کے نالوں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا کام کل سے شروع کردیا جائے گا،شہر قائد کے مسائل  کے مستقل حل کے لیے سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا  بٹھانے کی ضرورت ہے،شہر میں روزانہ 20 ہزارٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہورہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کراچی کے نالوں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا کام کل سے شروع کردیا جائے گا، وزیراعظم نے کراچی جاکر صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی جس پر کراچی پہنچا ہوں،جب میں کراچی پہنچا تو بہت سا پانی اُتر چکا تھا، وزیر اعظم کو کراچی والوں کی بڑی فکر ہے،میری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے 3 ملاقاتیں ہوئیں جبکہ کورکمانڈرکی بھی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوئی ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور میئرکراچی وسیم اختر سے بھی ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل سمجھنے کی ضرورت ہے، اس لیے موجودہ سیزن میں مسائل کے فوری حل کےاقدامات کر رہے ہیں،کراچی کے ندی نالوں پرتجاوزات بہت زیادہ اور سیوریج کا نظام درست نہیں، شہر میں روزانہ 20 ہزارٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہورہا ہے،سیوریج اور برساتی پانی سمیت تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کرنے جا رہے ہیں،کراچی کے 8 بڑے نالوں  کی صفائی کے لیے ایف ڈبلیو او کو کام سونپا گیا ہے اور کل صبح تک شہرمیں بڑے پیمانے پرکام شروع ہوجائےگا۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ   7 سے 9 اگست تک کراچی میں بارش کا امکان ہے تاہم  ابھی فوری کوشش ہے کہ رواں سیزن کے آئندہ آنے والے برساتی سسٹم میں نقصان کم سے کم ہو، مسئلے کے مستقل حل کے لیے سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا  بٹھانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

قومی -