کیا کراچی کی طرح بارش کا پانی نکالنے کیلئے عمران خان لاہور میں بھی۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

کیا کراچی کی طرح بارش کا پانی نکالنے کیلئے عمران خان لاہور میں بھی۔۔۔۔پیپلز ...
کیا کراچی کی طرح بارش کا پانی نکالنے کیلئے عمران خان لاہور میں بھی۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور احمد نےکہاہےکہ لاہور ڈوب چکا ہے، پنجاب حکومت نکاسی آب میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، کیا کراچی کی طرح بارش کا پانی نکالنے کیلئے عمران خان لاہور میں بھی فوج بلائیں گے؟۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے کہا کہ لاہور کے عوام کے مسائل کا اجاگر نہ ہونا بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، کراچی کے عوام کے مسائل سامنے آجاتے ہیں مگر لاہور کے مسئلے نجانے کیوں نظرانداز کردئیے جاتے ہیں، کیا لاہور کے شہری پاکستانی نہیں ہیں جو ان کے مسائل پر وہ توجہ نہیں دی جاتی جو توجہ چھوٹے صوبوں کے مسائل کو ملتی ہے؟۔انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ  کیا کراچی کی طرح بارش کا پانی نکالنے کیلئے عمران خان لاہور میں بھی فوج بلائیں گے؟ ڈوب چکا ہے، پنجاب حکومت نکاسی آب میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش کے بعد شہر قائد پانی میں ڈوب گیا تھا جس پروزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل افضل  کو فوری طور پر کراچی جانے کی ہدایت کی تھی ۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل  نے دورہ کراچی کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  کراچی کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے،کراچی کے ندی نالوں پرتجاوزات بہت زیادہ اور سیوریج کا نظام درست نہیں، موجودہ سیزن میں مسائل کے فوری حل کےاقدامات کر رہے ہیں،کراچی کے 8 بڑے نالوں  کی صفائی کے لیے ایف ڈبلیو او کو کام سونپا گیا ہے اور کل صبح تک شہرمیں بڑے پیمانے پرکام شروع ہوجائےگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -