ماں نے بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرلیا

ماں نے بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرلیا
ماں نے بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرلیا

  

 ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں خاتون نے اپنے بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کرلیا۔

36 سالہ بے بی گورو نے اپنے 16 سالہ بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان دیا جس میں انہیں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل ہوئی۔ بے بی گورو نے میٹرک کے امتحان میں 64 اعشاریہ 40 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے بیٹے نے 73 اعشاریہ 20 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔

میٹرک کا امتحان پاس کرنے پر خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی اسکول کی تعلیم مکمل نہیں کرسکیں لیکن ان کے شوہر نے بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان دینے پر زور دیا اور حوصلہ افزائی کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -