افغان حکومت نے طالبان کو بڑی عید پر بڑی خوشخبری سنادی

افغان حکومت نے طالبان کو بڑی عید پر بڑی خوشخبری سنادی
افغان حکومت نے طالبان کو بڑی عید پر بڑی خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان حکومت کی جانب سے بڑی عید کے موقع پر 317 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ خیال رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیز فائر کی صورت میں افغان صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔

افغان صدر کی جانب سے عید کے موقع پر 500 قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ عید کے پہلے 2 دنوں کے دوران 317 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے، یہ وہ قیدی ہیں جو طالبان کی جانب سے دی جانے والی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

فروری میں امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد سے اب تک افغان حکومت کی جانب سے 4 ہزار 917 طالبان قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔ عید کے تیسرے دن مزید قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ امریکہ اور طالبان میں ہونے والے معاہدے میں طے پایا تھا کہ کابل انتظامیہ طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کو رہا کرے گی۔