چمن واقعہ کے ذمہ دار کون ہیں؟وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ چمن معاملہ پرمکمل تفتیش اورتحقیقات ہوں گی،جن عناصرنےناخوشگوارماحول پیداکیاانہیں سامنےلایاجائےگا،عجیب معاملہ ہے کہ پاکستانی حکام اپنےسرحدی امورکےذمہ دارہیں لیکن فائرنگ افغانستان سےہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار جام کمال خان نے کہا کہ چمن معاملہ پرمکمل تفتیش اورتحقیقات ہوں گی،جن عناصرنےناخوشگوارماحول پیداکیاانہیں سامنےلایاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ تمام معاملےکےپیچھےوہی عناصرہیں جنہوں نےلوٹ مارکےلیےپیسہ استعمال کیا،
محنت کشوں کوان عناصرکی جانب سےاُکساکرجمع کیاجاتا ہے،ایک ہجوم کوسرحدپرجمع کیاجاتاہے،یہ عجیب معاملہ ہے کہ پاکستانی حکام اپنےسرحدی امورکےذمہ دارہیں لیکن فائرنگ افغانستان سےہوتی ہے.
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو ان گروہوں نے بھڑکایا جن کے مفادات کو 2 مہینوں سے نقصان پہنچ رہا تھا،نان کسٹم پیڈ اشیا پر پابندی سے بہت سے گروہوں کو شدید پریشانی تھی اور اسی ان عناصر نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے غریب مزدوروں کو استعمال کیا ،یہی عناصر پس پردہ رہ کر ایسی کارروائیوں کے لئے لوٹ مار کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں لیکن حکومت بلوچستان پر عزم ہے اور کسی کو بھی بلوچستان میں عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دے گی۔