مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام پربھارتی ظلم و تشددناقابل برداشت،5اگست کو"یوم استحصال" منایاجائےگا: سردارتنویرالیاس خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب سرمایہ کاری و تجاری بورڈ کے چیئرمین سردارتنویرالیاس خان نے کہا ہےکہ مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام پربھارتی ظلم و تشددناقابل برداشت ہے،کشمیرکےعوام سےاظہاریکجہتی کےلیے5اگست کویوم استحصال منایاجائےگا،وزیراعظم کےمؤقف کی وجہ سےکشمیرایک بارپھرعالمی توجہ کامرکز بن گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک پاکستان کےعوام چین سےنہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پرمسئلہ کشمیرکواجاگرکیا،وزیراعظم کےمؤقف کی وجہ سےکشمیرایک بارپھرعالمی توجہ کامرکز بن گیا ہے،بھارت کےکالےقانون کےخلاف پوری دنیامیں احتجاج جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیرکےعوام سےاظہاریکجہتی کےلیے5اگست کویوم استحصال منایاجائےگا،کشمیریوں کی شناخت ختم کئےجانےپردنیاکےامن پسند لوگ سراپااحتجاج ہوں گے۔سردارتنویرالیاس خان نےکہاہےکہ مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام پربھارتی ظلم و تشددناقابل برداشت ہے،تحریک انصاف کی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مظلوم اور نہتے کشمیری عوام کامقدمہ عالمی سطح پرجس جرات اور دلیری سےلڑا ہے اس سے کشمیری عوام کے حوصلوں کو تقویت حاصل ہو ئی ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی نیند حرام ہو چکی ہے اور وہ بوکھلاہٹ میں اوٹ پٹانگ حرکتیں اور شوشے چھوڑتے ہوئے اپنی خفت مٹانا چاہ رہا ہے۔