ٹک ٹاک ویڈیو کی وجہ سے بچھڑے بھائی مل گئے
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئے روز یہ خبریں تو آتی رہتی ہیں کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں کوئی نوجوان حادثے کا شکار ہوگیا لیکن اب سکھر سے انتہائی حوصلہ افزا خبر آئی ہے جہاں ویڈیو شیئرنگ ایپ کی وجہ سے 2 بچھڑے بھائی مل گئے۔
پولیس کے مطابق ٹک ٹاک پر ایک فقیر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک شخص نے پولیس سے رابطہ کیا اور کہا کہ یہ اس کا بھائی ہے۔ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے عرض محمد نامی شخص کو تلاش کرکے اس کے بھائی سے ملوادیا۔
ایس ایس پی سکھر کے مطابق ڈیڑھ سال پہلے مذکورہ بالا شخص نے اپنے بھائی کی گمشدگی کی رپورٹ تنگو نای تھانے میں درج کرائی تھی ۔