"پاکستان خطے کے دل میں ہے اور ہم اس کی اسی حیثیت سے ۔۔۔۔ " چینی سفیر نے دلچسپ بات بتادی

"پاکستان خطے کے دل میں ہے اور ہم اس کی اسی حیثیت سے ۔۔۔۔ " چینی سفیر نے دلچسپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جِنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی سرگرمیوں کا گڑھ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یاؤ جنگ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہا ہے، حالیہ امن مذاکرات افغانستان کے امن کے حوالے سے بہت اہم ہیں، افغان حکومت اور عوام علاقائی رابطوں میں دلچسپی رکھتے ہیں، وہ پاکستان کے ساتھ نہ صرف موٹروے کے ذریعے رابطے کے خواہاں ہیں بلکہ وہ ریلوے ٹریک بھی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر سے قندھار اور وہاں سے آگے وسطی ایشیا تک ریلوے لائن بچھائی جائے تو یہ بہت اہم تجارتی روٹ بن سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف بلوچستان کی ترقی ہوگی بلکہ یہ افغانستان کیلئے بھی فائدہ مند ہوگا۔ اگر ہم افغانستان کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو یہ سلسلہ وسطی ایشیا کی بندرگاہوں تک جائے گا اور اس سے تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان خطے کے دل میں واقع ہے اور پورے خطے کی تجارت کے فروغ کی صلاحیت رکھتا ہے، سی پیک ، گوادر پورٹ اور پورٹ قاسم کے ذریعے ہم پاکستان کی صلاحیت اور خطے میں اقتصادی مرکز کی حیثیت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔