حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کو طوافِ وداع کے بعد 14 دن قرنطینہ کا حکم

حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کو طوافِ وداع کے بعد 14 دن قرنطینہ کا حکم
حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کو طوافِ وداع کے بعد 14 دن قرنطینہ کا حکم

  

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال محدود حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کو طوافِ وداع کے بعد 14 روز کے قرنطینہ کا حکم دے دیا۔

حجاج کرام کے طوافِ وداع کے انتظامات کیے جارہے ہیں، جس کے بعد بعض حجاج کرام کو ان کے ہوٹلز میں منتقل کیا جائے گا جہاں وہ اپنا 14 روز کا قرنطینہ مکمل کریں گے ۔ کچھ حجاج کرام اپنے اقامتی علاقوں کو رخصت ہوجائیں گے جہاں وہ اپنے گھروں میں قرنطینہ کی مدت مکمل کریں گے۔

حجاج کرام کے لیے مطاف میں چکر اور راستے متعین کر دیے گئے ہیں اور وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے گروپوں کی شکل میں طوافِ وداع کر رہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -