ڈیفنس میں گھر میں گھس کر آدمی کو قتل کردیا گیا

ڈیفنس میں گھر میں گھس کر آدمی کو قتل کردیا گیا
ڈیفنس میں گھر میں گھس کر آدمی کو قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس کے فیز ون میں ایک شخص کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نواز نامی شخص کو اس کے رشتے دار مظفر نامی شخص نے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں اور مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

نواز کے قتل کی وجہ ابھی تک نامعلوم ہے تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔