نوجوان لڑکی کورونا ٹیسٹ کرانے گئی تو لیب ٹیکنیشن نے جسم کے کس حصے سے سیمپل لے لیے؟ انتہائی شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں

نوجوان لڑکی کورونا ٹیسٹ کرانے گئی تو لیب ٹیکنیشن نے جسم کے کس حصے سے سیمپل لے ...
نوجوان لڑکی کورونا ٹیسٹ کرانے گئی تو لیب ٹیکنیشن نے جسم کے کس حصے سے سیمپل لے لیے؟ انتہائی شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سرکاری کورونا سنٹر میں لیب ٹیکنیشن نے ٹیسٹ کرانے آئی لڑکی کے نازک حصے سے سیمپل لے لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امراوتی میں ایک دفتر کے ایک ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد پورے سٹاف کے کورونا ٹیسٹ سرکاری طور پر کرائے گئے۔ جب ایک 24 سالہ نوجوان لڑکی سرکاری کورونا سنٹر میں ٹیسٹ کرانے کیلئے پہنچی تو لیب ٹیکنیشن نے اسے کہا کہ بہتر نتائج کیلئے نازک حصے سے سیمپل لینا ہوگا۔

لڑکی نے گھر آکر یہ بات اپنے بھائی کو بتائی جس کو شک ہوا تو اس نے ڈاکٹرز سے بات کی۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ کورونا کیلئے منہ اور ناک سے سیمپل لیے جاتے ہیں۔ یہ بات پتا چلتے ہی لڑکی کے اہلخانہ نے پولیس سے رجوع کرلیا جس نے لیب ٹیکنیشن کو گرفتار کرکے اس کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -