اسلام آباد کے 600 گھروں میں کورونا کے 2 ہزار کیسز، قرنطینہ کرکے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسلام آباد کے 600 گھروں میں کورونا کے 2 ہزار کیسز، قرنطینہ کرکے سمارٹ لاک ڈاؤن ...
اسلام آباد کے 600 گھروں میں کورونا کے 2 ہزار کیسز، قرنطینہ کرکے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں 600 گھروں میں کورونا کے دو ہزار کیسز سامنے آگئے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام 600 گھروں کو قرنطینہ کرتے ہوئے 40 گلیوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ان گھروں میں وہ لوگ کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جنہوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی۔ قرنطینہ کیے گئے گھروں کے باہر سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے جب کہ ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق سیکٹر جی ٹین تھری کی چار گلیوں کو سیل کیا گیا ہے۔ سیکٹر ایف الیون تھری کی دو، جی 13 ٹو کی سات، ای الیون فور کی تین، آئی ٹین ٹو کی دو، جی نائن فور کی دس، آئی ایٹ فور کی چار، آئی ٹین ون کی دس اور جی پندرہ کی ایک گلی کو سیل کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -