اولمپک، مینز فٹبال ایونٹ کے سیمی فائنل کل کھیلے جائینگے

اولمپک، مینز فٹبال ایونٹ کے سیمی فائنل کل کھیلے جائینگے

  

ٹوکیو(اے پی پی):اولمپک گیمز، مینز فٹ بال ایونٹ کے سیمی فائنل میچز کل کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل برازیل اور میکسیکو کے درمیان اباراکی کاشیما سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کوارٹر فائنل سٹیج میں برازیل نے مصر اور میکسیکو نے جنوبی کوریا کو شکست دی تھی۔ دوسرے سیمی فائنل میں میزبان جاپان اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، ناک آؤٹ مرحلے میں جاپان نے نیوزی لینڈ اور سپین نے آئیوری کوسٹ کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 7 اگست کو انٹرنیشنل سٹیڈیم، یوکوہاما کھیلا جائے گا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے کل کھیلے جانے والے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا  اظہار کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -