گلوکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ہوئی ہے، صنم ماروی
لاہور(فلم رپورٹر)نامور گلوکارہ صنم ماروی نے کہا کہ میں نے کلاسیکل، غزل اور ٹھومری الگ الگ استادوں سے سیکھی اور ان پر عبور حاصل ہے۔ صنم ماروی نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حالات بھی دیکھیں کہ میری والدہ، میرے والد اوربہن بھائیوں میں بڑی ہونے کی وجہ سے ہم بھوکے سو جاتے تھے اور چھوٹے بہن بھائیوں کو کھانا کھلاتے تھے۔