عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ مہنگی، شہریوں نے ماڈل بازاروں کا رخ کر لیا

عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ مہنگی، شہریوں نے ماڈل بازاروں کا رخ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(خبرنگار)سستی اور معیاری اشیا کی خریداری کے لئے شہریوں نے ماڈل بازاروں کا رخ کر لیا۔عام مارکیٹ میں اشیا ضروریہ کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہونے کی وجہ سے شہری ماڈل بازار سے خریداری کو ترجیح دینے لگے۔سیکرٹری انڈسٹری واصف خورشید نے سرکاری نرخوں پر اشیا کی فروحت کو یقینی بنانے اور اشیا کے معیار کو چیک کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ماڈل بازاروں میں اشیاء خورونوش کی قیمتیں عام مارکیٹ سے کم ہونے پر عوام خریداری کرنے کو ترجیح دیتے ہے۔ماڈل بازار کے ریٹ کچھ اس طرح ہے کہ آلو نیا عام مارکیٹ 60 ماڈل بازار 51، پیاز اول عام مارکیٹ 60 ماڈل بازار 40 ٹماٹر اول عام مارکیٹ 100 ماڈل بازار ریٹ 68، لہسن   دیسی عام مارکیٹ 200 ماڈل بازار  130 کھیرا فارمی عام مارکیٹ 60 ماڈل بازار 52، کریلے عام مارکیٹ 120 ماڈل بازار 90، بینگن عام مارکیٹ 80، ماڈل بازار 60، شملہ مرچ عام مارکیٹ 120 ماڈل بازار 80، سبز مرچ اول عام مارکیٹ 120، ماڈل بازار 75، لیموں دیسی عام مارکیٹ 120 ماڈل بازار 80، بھنڈی عام مارکیٹ 120 ماڈل بازار 80، اروی عام بازار 60 ماڈل بازار 50 روپے میں فروحت ہو رہے اسی طرح پھلوں کے ریٹ کچھ اس طرح ہے کہ سیب گاچہ عام مارکیٹ 160 ماڈل بازار 140، کیلا فی درجن اول   عام مارکیٹ 120 ماڈل بازار 90، آم چونسہ 160 ماڈل بازار 135، آڑو اول عام مارکیٹ 180 ماڈل بازار 150 روپے سمیت دیگر اشیا بھی عام مارکیٹ سے کم قیمت میں فروحت ہو رہی ہے۔ماڈل بازاروں میں کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے کورونا ٹیسٹ کیمپ لگا کر شیریوں کے مفت ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہے۔