ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے، پنجاب میں یکساں نصاب بھی رائج

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے، پنجاب میں یکساں نصاب بھی رائج
ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے، پنجاب میں یکساں نصاب بھی رائج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب، بلوچستان اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے کھلنے کے ساتھ ساتھ آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہو گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں پرائمری تک یکساں نصاب تعلیم بھی رائج کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں درس و تدریس کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیاہے،سکولوں میں ایک روز میں صرف 50 فیصد طلبا کو بلانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے اساتذہ کو سکول آنے کی اجازت نہیں ہے۔

تمام تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

دوسری جانب سندھ میں حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے جزوی لاک ڈاون کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -