پاکستان میں آج کہاں بارش اور کہاں سو رج کا پارہ ہائی ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

پاکستان میں آج کہاں بارش اور کہاں سو رج کا پارہ ہائی ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے ...
پاکستان میں آج کہاں بارش اور کہاں سو رج کا پارہ ہائی ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف اضلاع لاہور، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ سندھ میں کراچی، ٹھٹھہ، بدین میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارووال، فیصل آباد،سیالکوٹ، میانوالی اور لیہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ سندھ کے جنوبی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بدین اور تھرپارکر میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، سوات، مردان میں تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل جم کر برسیں گے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔

مزید :

قومی -