گجرات کی پیزا شاپ میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ، تین سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق

گجرات کی پیزا شاپ میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ، تین سالہ بچی سمیت دو افراد جاں ...
گجرات کی پیزا شاپ میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ، تین سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق

  

گجرات ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گجرات میں پیزا شاپ میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم آباد کی پیزا شاپ میں سلنڈر دھماکہ گیس لیکیج کے باعث ہوا، پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے سے پیزا شاپ میں کافی نقصان ہوا ، پولیس اور ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -