فیصل آباد، زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے4افراد جاں بحق، 5زخمی
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سرگودھا روڈ پر 7چک کے قریب زیر تعمیر گھر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دبنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں، بچوں کی عمریں سات اور تین سال ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ چھت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے۔