افغانستان کی صورتحال پر پیپلزپارٹی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان کی خراب ہوتی صورتحال پر پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی سلامتی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ، نیئر بخاری نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر حکومت کی خاموشی قابل تشویش ہے ۔
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر پاکستانی حکومت کی خاموشی کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں ، حکومت افغانستان سے متعلق حکمت عملی واضح کرے ، قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا تھا، مگر ایک اجلاس عید سے قبل ہونا تھا جو نہیں ہو سکا ۔