شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی لیکن اس میں کیا تھا؟ ہنگامہ برپا

شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی لیکن اس میں کیا تھا؟ ہنگامہ برپا
شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی لیکن اس میں کیا تھا؟ ہنگامہ برپا
سورس: Instagramshraddhakapoor

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی اور رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لیک چیٹ کے مطابق اداکارہ کسی قریبی دوست سے ذاتی نوعیت کی باتیں کررہی تھیں، وہ جن سے چیٹ کررہی تھیں اس کے نام کے بجائے دل والے ایموجیز بنے ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور ان دنوں ممبئی میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور شوٹنگ کے بعد سیٹ سے نکلیں تو ان کے ہاتھ میں موبائل فون تھا اور وہ واٹس ایپ پر کسی سے بات کررہی تھیں۔سیٹ سے باہر آنے کے دوران وہاں موجود فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر لیں اور اس دوران ان کے واٹس ایپ چیٹ کی بھی تصاویر لی گئیں۔

فوٹوگرافرز نے بعد میں شردھا کی یہ واٹس ایپ چیٹ لیک کردی اور سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں۔

اداکارہ کی چیٹ لیک پر ان کے مداحوں نے خوب تنقید کی ہے اور بعض کی جانب سے چیٹ میں ترمیم (فوٹو شاپ) کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اب تک اس کی تردید یا تصدیق نہیں ہوئی ہے۔شردھا کے مداحوں نے فوٹوگرافرز کی جانب سے چیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر سخت تنقید کی اور اس عمل کو ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دیا۔

مزید :

تفریح -