ڈی آئی خان میں پولیو ڈیوٹی پر جانیوالا اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

ڈی آئی خان میں پولیو ڈیوٹی پر جانیوالا اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
ڈی آئی خان میں پولیو ڈیوٹی پر جانیوالا اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

  

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) ڈی آئی خان میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہناہےکہ دلاور خان پولیو مہم پر ڈیوٹی دینے کیلئے جا رہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے اسے نشانہ بنایا۔

جیو نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقے اٹل شریف کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل دلاور خان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز بھی پشاور میں فائرنگ کرکے فرنٹیئر ریزروپولیس اہلکارکو قتل کیاگیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک کےمختلف حصوں میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -ڈیرہ اسماعیل خان -