ایم فور موٹر وے پر چاول سے لدے ٹرالر کو آگ لگ گئی، امدادی کارروائیاں جاری

ایم فور موٹر وے پر چاول سے لدے ٹرالر کو آگ لگ گئی، امدادی کارروائیاں جاری
ایم فور موٹر وے پر چاول سے لدے ٹرالر کو آگ لگ گئی، امدادی کارروائیاں جاری

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) ایم فور موٹر وے پر چاول سے لدے ٹرالر کو آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرالر ملتان سے شیخوپورہ چاول لے کر جارہا تھا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹرالر کو آگ ٹائر پھٹنے کے باعث لگی ہے، آگ کے باعث ٹرالر پر لدے چاول جل جانے کا خدشہ ہے۔

ریسیکوحکام نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائےحادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور آگ بجانے میں مصروف ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ٹوبہ ٹیک سنگھ -