کراچی ،عدالت کاکورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہا کرنے کا حکم 

کراچی ،عدالت کاکورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہا کرنے کا حکم 
کراچی ،عدالت کاکورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہا کرنے کا حکم 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت نے لاک ڈاون کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے پولیس کو مقدمے کے اندارج سے روک دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں شہر بھر میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں سے متعلق سماعت ہوئی ، دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمقدمات کے اندراج پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا بار بار دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمقدمات کے ا ندراج ممانعت کررکھی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس دیئے کہ پولیس عدالتوں کا حکم نہیں مان رہی، ایسے کیسز میں ایف آئی آر کے اندراج کے بجائے شکایت درج کی جائے، پولیس اس طرح کی ایف آئی آر سے باز نہیں آئی توکارروائی ہوگی۔

بعدازاں عدالت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمقدمہ اندارج سے روک دیا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -