عمرہ سیزن کیلئے مسجد الحرام کی انتظامیہ متحرک ، کیا کیا انتظامات کئے جا رہے ہیں آپ بھی جانئے 

عمرہ سیزن کیلئے مسجد الحرام کی انتظامیہ متحرک ، کیا کیا انتظامات کئے جا رہے ...
عمرہ سیزن کیلئے مسجد الحرام کی انتظامیہ متحرک ، کیا کیا انتظامات کئے جا رہے ہیں آپ بھی جانئے 

  

مکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسجد الحرام کی انتظامیہ عمرہ سیزن کیلئے تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے ، کورونا سے بچاؤ کیلئے مسجد الحرام اور اس کے صحنوں میں سینی ٹائزیشن اور خوشبوؤں سے معطر کرنے کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے ۔

العربیہ کے مطابق چار ہزار سے زائد خواتین و مرد کارکن 24 گھنٹوں میں دس مرتبہ سینی ٹائزرز اور خوشبوؤں سے مسجد الحرام ، صحنوں اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کرتے ہیں ، روزانہ 60ہزار لیٹر کے قریب ماحول دوست مواد ( سینی ٹائزر) اور بارہ سو لیٹر خوشبو استعمال ہوتی ہے جبکہ انسانوں کے ساتھ 470 مشینیں اور دیگر آلات بھی بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

نماز سے قبل اور بعد میں حرم شریف کے وضو خانوں کو سینی ٹائز کیا جا رہا ہے جبکہ گیارہ مصنوعی ذہانت کی خصوصیت رکھنے والے روبوٹ بھی کام کررہے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -