دعوت اسلامی کی طرف سے عمرکوٹ قلعہ کےگیٹ پر پودا لگاکر ضلع میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا

دعوت اسلامی کی طرف سے عمرکوٹ قلعہ کےگیٹ پر پودا لگاکر ضلع میں شجرکاری مہم ...
دعوت اسلامی کی طرف سے عمرکوٹ قلعہ کےگیٹ پر پودا لگاکر ضلع میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )پودے لگایئے درخت بنائیے کےتحت پاکستان کو سرسبز شاداب گرین بنانے کےلیےتھر زون مشاورت کےدعوت اسلامی کے نگران قاری میرحسن عطاری قادری نے عمرکوٹ قلعہ کےگیٹ پر پودا لگاکر عمرکوٹ میں دعوت اسلامی کی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا۔ درخت لگاناثواب کا کام اور صدقہ جاریہ ہے، شجرکاری مہم سے ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ ہوگا۔

  افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری میرحسن عطاری کا کہنا تھا کہ قبلہ شیخ طریقت امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے دیے گئے پودے لگایئے درخت بنائیے کےتحت عمرکوٹ میں پانچ  ہزار پودے لگائے جائیں گے، یہ شجرکاری مہم جاری رہے گی اوراس  سے پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ ہوگا۔  انکا کہنا تھاکہ پورے پاکستان کو گرین بنانے کے لیے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت آج سے پورے پاکستان میں شروع کی جاری ہے ۔

انہوں نےکہا کہ انشاءاللہ عزوجل قریہ قریہ پورے پاکستان خصوصاً تھرپارکر کے دوردراز پاکستان کےآخری سرحدی گاؤں گوٹھوں تک شجرکاری مہم چلائی جائے گی اور  پاکستانی قوم سےاپیل کی کہ وہ دعوت اسلامی کی شجرکاری مہم کو بھرپور حصہ پاکستان کو گرین بنانے میں اپنے حصہ ڈالیں۔

دعوت اسلامی کےنگران قاری میر حسن عطاری قادری نے دیگر ذمہداران کےہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس ،ایس ایس پی آفس ، سول ہسپتال ،این سی ایچ ڈی وارڈ ڈائیلاسز سینٹر ،آئی ہسپتال گورنمنٹ ڈگری کالج ،گرلز ڈگری کالج عمرکوٹ میں شجرکاری کےپودے لگائے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -