لیسکو کے دو لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لیسکو کے دو لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق
لیسکو کے دو لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  گزشتہ 24 گھنٹوں میں لیسکو کے دو لائن مین دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے ۔

نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق سب ڈویژن مصطفیٰ ٹاؤن کا لائن مین ریاست  کینال ویو سوسائٹی میں الیون کے وی کے جمپر کے دوران اچانک سیڑھی سے گر کر جاں بحق ہو گیا ۔ ادھر گزشتہ رات سمن آباد ڈویژن میں لائن مین کاشف رانا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

لیسکو سٹاف کا کہنا ہے کہ سٹاف کی قلت کی وجہ سے کام کا شدید بوجھ ہے، ایک لائن مین تین افراد کا کام کر رہا ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -