لاہور میں بارش کیساتھ شہریوں کیلئے نئی مشکل آ گئی

لاہور میں بارش کیساتھ شہریوں کیلئے نئی مشکل آ گئی
لاہور میں بارش کیساتھ شہریوں کیلئے نئی مشکل آ گئی

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارلحکومت میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہو رہی ہے مگر اس کے ساتھ ہی حبس میں تیزی آرہی ہے جو شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے ۔

لاہور میں مال روڈ ، گلشن راوی ، ڈیوس روڈ ، جیل روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ، بارش کے باعث عارضی طور پر سڑکوں پر تو ٹھنڈی ہوا کے جھونکے آرہے ہیں مگر گھروں میں حبس حد درجہ کا بڑھ گیا ہے ، ایسے میں مرمت کے نام پر بجلی کی بندش شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رہی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26جبکہ زیادہ سے زیادہ 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد رکارڈ کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -پنجاب -لاہور -