ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کیخلاف عدالت میں جواب جمع کرادیا

ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کیخلاف عدالت میں جواب جمع کرادیا
ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کیخلاف عدالت میں جواب جمع کرادیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سیشن کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے ملزمان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کردی۔

نجی ٹی و ی ہم نیوزکے مطابق ایف آئی اے نے عدالت میں موقف اپنایا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی ہے اور ملزمان پر 25ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے،ریکارڈ کے مطابق رمضان شوگر ملز کے کم تنخواہ دار ملازمین کے نام پر اکاونٹس کھلوائے گئے جبکہ مشکوک بینک اکاونٹس کے ذریعے 2008 سے 2018 تک لین دین ہوتا رہا ، ملزمان نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کی ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق ملزمان سلیمان شہباز ،طاہر نقوی اور ملک مسعود برطانیہ فرار ہوچکے ہیں ،ملزمان تفتیش میں تعاون نہیں کررہے ہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں،ضمانت خارج کی جائے،ملزمان اگر ضمانت پر رہے تو کیس کی تفتیش مکمل نہیں ہوسکتی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -