نیب کا چوتھی بار بلاوا، پیپلزپارٹی کے اہم رہنماعبوری ضمانت کے لئے عدالت پہنچ گئے

نیب کا چوتھی بار بلاوا، پیپلزپارٹی کے اہم رہنماعبوری ضمانت کے لئے عدالت پہنچ ...
نیب کا چوتھی بار بلاوا، پیپلزپارٹی کے اہم رہنماعبوری ضمانت کے لئے عدالت پہنچ گئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما نثار کھوڑو نے قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے چوتھی بارطلب کئے جانے پر عبور ی ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

دنیا نیوز کے مطابق پی پی رہنما نثار کھوڑو پر بطور صوبائی وزیر خوراک فلور ملز کو گندم کے کوٹے کی تقسیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ نثار کھوڑو کو اس کیس کی تحقیقات کے لئے سکھر نیب میں 8 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ نثار کھوڑو نے اس سے پہلے تین انکوائریوں میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -